پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر
September, 19 2024
کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے، اور 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
آج کاروباری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1539 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
گذشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری رہا تھا، اور 100 انڈیکس 970 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا غماز ہے، جس کی وجہ مختلف اقتصادی اور مالیاتی عوامل بتائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلند ترین سطح جولائی میں 81 ہزار 939 پوائنٹس پر دیکھی گئی تھی، جسے آج کے کاروبار نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ادھر کرنسی مارکیٹ میں بھی بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، اور ڈالر 24 پیسے کم ہوکر 277 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی ملکی معیشت کے حوالے سے بہتر توقعات کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ بھی مثبت اقتصادی اشاریوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی یہ نئی سطح سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے، جو ملکی معیشت میں بہتری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025