سال 2023 میں ڈالر کی قیمت میں 55.43 روپے اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک
Image
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رواں سال 2023 میں جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا وہاں دوسری جانب ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا تاہم مجموعی طور پر سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 226.43 روپے تھا، سال 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ سال کے آخری روز سٹاک مارکیٹ اور کرنسی مارکیٹ میں تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ڈالر بھی 73 پیسے مہنگا ہو گیا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 1900 روپے کم ہو گئے۔ سال کے آخری کاروباری سیشن میں سٹاک مارکیٹ گرین زون میں رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 399 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار تیزی کے رجحان سے شروع ہوا، نماز جمعہ کے بعد دوسرے کاروباری سیشن میں کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 282.53 روپے سے کم ہو کر 281.86 روپے پر بند ہوا، ماہ دسمبر میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 3.32 پیسے سستا ہوا، وفاقی حکومت کے 85.30 کروڑ ڈالر آنے سے زرمبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 7 ارب 76 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے سے کم ہو کر 282.72 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 9 پیسے اضافے سے 310.09 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 2.37 روپے کمی سے 357.63 روپے کا ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/30/12/2023/latest/62164/ ایک ہفتے میں امارتی درہم 58 پیسے کمی سے 76.62 روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں سعودی ریال 49 پیسے کمی کے بعد 75.01 روپے کا ہوگیا۔ چھوٹے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے نکلنے میں عافیت سمجھی، انڈیکس 62 ہزار 451 پر بند ہوا، 59 کروڑ حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 59 ارب روپے منافع کمایا، مجموعی حصص کی مالیت 9 ہزار 62 ارب روپے پر پہنچ گئی۔ سال2023 کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا راج رہا، انٹربینک میں ڈالر 73 پیسے مہنگا ہو کر 282 روپے 66 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 48 پیسے اضافے کے بعد 283 روپے 68 پیسے میں فروخت ہوا، گولڈ مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ 1900 روپے گرگئے، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔