برطانیہ جانیوالے مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری
Image
لندن:(ویب ڈیسک) برطانیہ نے مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری سنا دی ہے، برطانیہ نے کئی مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کیجانب سے اعلان کردہ ویزا فری انٹری کی سہولت سے خلیجی تعاون تنظیم اور اردن کے شہریوں کا فائدہ ہوسکے گا۔ نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق 22 فروری 2024 سے ہوگا جبکہ 10 پاؤنڈ کی فیس پر جاری ہونے والا یہ ٹریول پرمٹ 2 سال کیلئے کارآمد ہو سکےگا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 2022 میں خلیجی ممالک سے برطانیہ آنے والے 2 لاکھ 90 ہزار افراد نے تقریباً 2 بلین پاؤنڈ خرچ کئے تھے۔ دوسری جانب کینیڈا کے ویزے حاصل کرنا بہت مشکل نہیں ہے، اگر آپ کے پاس ایک ٹیکنالوجی سے متعلق بزنس آئیڈیا ہے جو کینیڈا کی مارکیٹ کے لیے فائدہ مند ہوسکتا ہے تو آپ اسٹارٹ اپ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اور کینیڈا آپ کا خیر مقدم کرے گا۔ کینیڈین اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کیا ہے؟ ہر سال ہزاروں لوگ بھارت اور پاکستان سے روزگار کی بہتر مواقع کے لیے امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کی طرف رخ کرتے ہیں۔ یہاں تفصیل سے معلومات حاصل کرنے کیلئے، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، کینیڈا نے آخرکار اسٹارٹ اپ ویزا پروگرام کو بہتر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/30/12/2023/latest/62177/