کرکٹ ورلڈکپ :شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
Image

کلکتہ :(سنونیوز)بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،و ہ ون ڈے انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین گیند باز بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیشی اوپنر تنزیدحسن کو آئوٹ کرکے اپنی100ویں وکٹ حاصل کی،انہوں یہ کارنامہ 51 میچز میں سرانجام دیا، اس سے قبل آسٹریلیا کےپیسر مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بولر بھی بن گئے ہیں، اَن سے پہلے ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیپال کے اسپنرسندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے باعث شاہین تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف

کرکٹ کے عالمی ایونٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 31 ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دے دیا ہے،پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور عبداللہ شفیق کریز پر موجود ہیں،پاکستان نے 11 اوورز میں 65 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا،شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آئوٹ کرکے ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرلی اور وہ تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے گیند باز بن گئے۔

بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 45 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 43 رنز پر حارث روئف کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمود اللہ نے واحد نصف سنچری اسکور کی۔بنگلادیش کے سات بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونئیر نے 3 3،حارث روئوف 2 جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔