عاصم جمیل کی موت کیسے ہوئی؟،مولانا کے بھائی نے سچ بتادیا
Image

خانیوال:(سنونیوز)معروف مذہبی سکالر اور مبلغ دین مولانا طارق جمیل کے بھائی ڈاکٹرطاہر کمال کا کہنا ہے کہ میرے بھتیجے عاصم جمیل نے خود کشی نہیں کی،اس سے حادثاتی طور پر گولی چل گئی جس کی بدولت اس کی جان چلی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بھائی نے ایک چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ جس رات یہ افسوسناک واقعہ ہوا اس دن سب گھروالے اکٹھے تھے،میں اور مولانا کی فیملی یہاں پر موجود تھی لہذا اس دن میری سالگرہ منانے کا فیصلہ ہوا حالانکہ میں اپنی سالگرہ نہیں مناتا لیکن مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہم آج سالگرہ ضرور منائیں گے۔

ڈاکٹر طاہر کمال نے مزیدکہا کہ سالگرہ منانے کے بعد مولانا طارق جمیل اپنی فیملی کے ساتھ فیصل آباد جبکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کے لیے نکل گیا،عاصم جمیل چونکہ بزنس سے وابستہ ہے تو وہ اپنی حویلی میں رہا تاکہ تمام تر معاملات انجام دے سکیں۔

مولانا طارق کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ عاصم جمیل اپنے کزن کے ساتھ ورزش کرنے کے لیے جم میں موجود تھاکہ اس دوران ایک پسٹل اس نے پکڑی جس کی غالبا اس نے صفائی کرنی تھی،پسٹل پکڑنے پر اس نے اس بات کو کنفرم کرنے کے لیے کہ آیا پسٹل میں کوئی گولی تو نہیں ہے لیکن اس بدقسمت کو کیا معلوم تھا کہ اس پسٹل میں ایک گولی تھی جو اس کی جان لینے کو تیار تھی۔

ڈاکٹر طاہر کے مطابق عاصم جمیل نے پسٹل کا منہ اپنی طرف کرکے جیسے ہی ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی جو سیدھا عاصم کے سینے میں اترگئی جس کے باعث عاصم کی موقع پر موت ہوگئی۔ڈاکٹر طاہر کے مطابق جب انہیں اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی اس وقت وہ لاہورراوی ٹول پلازے پر پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ گولی لگنے سے جاں بحق

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔

مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں جنوں کے مطابق مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی۔

بیٹے کی وفات پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔