ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
Image

کراچی: (سنو نیوز) کراچی میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کےٹارگٹ کلر کوگرفتار کر لیا ہے۔ ملزم رحمان قریشی عرف ببلو نے 2011ءسے 2013ءتک ایک خاتون سمیت 9 افرادکےقتل کااعتراف کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) حکام کاکہناہے کہ ملزم کو لائنزایریاسےگرفتارکیاگیا، اس سے مزیدتفتیش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملزم نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت رحمان قریشی عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم نے 2011 ء میں لسانی بنیاد پر اجمیر نگری میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

ملزم نے 2011 ء میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف گروپ کے کارکن زبیر کو قتل کیا۔ 2011 ء میں ملزم نے سیاسی جماعت کے کارکن شاہ رخ کو قتل کیا۔ 2012 ء میں ملزم نے نارتھ کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکن عابد کو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ ملزم نے 2012 ء میں ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیاسی جماعت کے کارکن طلحہ کو قتل کیا۔ 2013 ء میں ملزم نے سرجانی ٹاؤن میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیاسی جماعت کے کارکن حامد اور ایک نامعلوم عورت کو قتل کیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔