Homeتازہ ترینورلڈ کپ میں پاکستان کی واپسی، بنگلا دیش کو 7 وکٹوں‌ سے شکست

ورلڈ کپ میں پاکستان کی واپسی، بنگلا دیش کو 7 وکٹوں‌ سے شکست

فخر زمان بنگلا دیش کیخلاف میچ میں شارٹ کھیل رہے ہیں

ورلڈ کپ میں پاکستان کی واپسی، بنگلا دیش کو 7 وکٹوں‌ سے شکست

کلکتہ:(سنو نیوز) ہندوستان میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 31 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی واپسی کر لی ہے۔ پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 32 اوور میں حاصل کیا۔ فخر زمان 81 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

Pakistan vs Bangladesh Live Score Updates – Cricket World Cup 2023

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے گرائونڈ کے چاروں اطراف بائونڈریاں لگائیں۔ عبداللہ شفیق 68 بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابراعظم 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں۔ محمد رضوان 26 جبکہ افتخار احمد 17 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان نے 4 میچز میں مسلسل شکست کے بعد ورلڈ کپ میں تیسری فتح حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ شاہین شاہ آفریدی نے اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آئوٹ کرکے ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرلی اور وہ تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے گیند باز بن گئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 45 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 43 رنز پر حارث رئوف کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمود اللہ نے واحد نصف سنچری اسکور کی۔ بنگلا دیش کے سات بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ شاہین شاہ آفریدی اور وسیم جونئیر نے 3 3، حارث روئوف 2 جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ پہلے کرنا چاہتے تھے، ابھی تک ورلڈ کپ میں کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل سکا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان ، سلمان آغا اور اسامہ میر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد نواز، شاداب خان اور امام الحق ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ گرین شرٹس کو فائنل فور مرحلے کی دوڑ میں رہنے کیلئے بنگال ٹائیگرز کو ہرانا ضروری تھا۔ پاکستان کے پاس سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کا آج آخری موقع ہے۔ گذشتہ روز پاکستانی ٹیم نے اہم میچ سے قبل بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حسن علی اور فخر زمان نے بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

ورلڈ کپ 2023ء میں شاہینوں نے 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں جیت حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم نے بھی 7 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گرین شرٹس 5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر  آ گئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article