کوئٹہ میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا
Image
بلوچستان:(سنو نیوز) کوئٹہ میں کانگو کا مریض فاطمہ جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا، انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں مریض کو گذشتہ روز تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فاطمہ جناح ہسپتال میں 33 سالہ مریض ثناء اللہ کا تعلق کوئٹہ کے علاقےسریاب روڈ سے تھا، مریض کو ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا، مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔ رواں سال کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہوگئی جن میں سے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی مبینہ غفلت لاپروائی کے باعث کوٹ ڈیجی کے نواحی علاقے بیگو خان چانڈیو میں خسرہ کی وبا بے قابو ہوگئی ہے، گذشتہ روز خسرہ کی بیماری میں مبتلا تین بچے انتقال کر گئے تھے جبکہ سینکڑوں بچے اب بھی موذی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق خسرہ بیماری علاقے میں گذشتہ کئی عرصے سے پھیلی ہوئی ہے جس کی اطلاع محکمہ صحت کو بھی دی گئی مگر حکومت کیطرف سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جسکے باعث تین بچے انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پولیو کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز بچوں کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بالآخر میڈیکل کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے افسران کے مطابق علاقے میں ٹیموں نے پہنچ کر خسرہ بیماری میں مبتلا بچوں کے خون کے سیمپل لینے اور خسرہ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کرنے میں مصروف ہیں، جلد ہی علاقے میں میڈیکل کیمپ قائم کردیا جائے گا۔