سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا تیزی پر اختتام
Image

کراچی :(سنونیوز)سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کا تیزی پر اختتام ، 100 انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے سے 51920 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے 52 ہزار کی حد عبور کی تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 437 پوائنٹس اضافے کے بعد 51 ہزار 920 پر بند ہوا، یہ انڈیکس کی ساڑھے چھ سال کی بلند ترین سطح ہے، سرمایہ کاروں نے 15 ارب 64 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ پر 64 ارب روپے کا منافع کمایا،، مارکیٹ میں 45 کروڑ 53 لاکھ حصص کے سودے ہوئے.

گذشتہ دنوں پاکستانی سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھنے کو ملی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 541 پوائنٹس اضافہ دیکھنے کو ملا ،کاروباری دن کے اختتام پرہنڈرڈ انڈیکس 51483پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھا گیا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 51 ہزار 142 کی سطح پر موجود ہے

۔دوسری جانب تاریخ کی بلند ترین شرح سود نے بینکوں کو مالا مال کر دیا ہے، رواں سال کے نو ماہ میں بینکوں کی سودی آمدنی 1000 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مطابق جنوری تا ستمبر بینکوں نے 1,258 ارب روپے سودی آمدنی میں کمائے، بینکوں کی غیر سودی آمدنی 241 ارب روپے رہی، 9 ماہ میں بینکوں نے 420 ارب روپے کا خالص منافع کمایا، ا یک سال پہلے بینکوں کی سودی آمدنی 745 ارب روپے تھی، ایک سال میں بینکوں کی سودی آمدنی 70 فیصد اضافہ ہوا۔

گذشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، 100 انڈیکس 122 پوائنٹس تیزی سے 51150 کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 402 پوائنٹس کی کمی رہی، انڈیکس 50 ہزار 668 کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ، 100 انڈیکس میں زبردست تیزی ریکارڈ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1238 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ، روپے کی قدر میں بہتری اور معاشی اعدا و شمار بہتر آنے پر مارکیٹ میں تیزی رہی ۔

شیئرز کی خریداری پر 100 انڈیکس 6 سال کی بلند سطح بھی عبور کر گیا ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 2.50 فیصد اضافے سے 50ہزار 731 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ایک ہفتے میں 65 ارب روپے مالیت کے 2 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، ایک ہفتے میں شیئرز کی قیمت بڑھنے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن 93 ارب روپے اضافے ہوا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7286 ارب روپے سے بڑھ کر 7379 ارب روپے ہو گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage