سنو الیکشن سیل:(رپورٹ، حامد علی) بیوروانتخابات اعداد و شمار کا دوسرا نام بھی کہہ سکتے ہیں۔ کس کے ساتھ کتنےلوگ ہیں اور کون کتنا قبول ہوا؟ یہ سب انتخابی عمل کے ذریعے ہے۔ جتنے اعداد و شمار مصدقہ اور شفاف ہونگے ، ووٹنگ کاعمل اتنا ہی کلیر اور غیر جانبدار ہوسکتا ہے۔
پنجاب کا دارالحکومت لاہور پاکستان کا سب سے بڑا انتخابی ضلع ہونے کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی جماعتوں کا ہیڈ آفس بھی ہے ۔ ہر سیاسی جماعت کی کوشش ہے کہ وہ لاہور سے زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹے۔
لاہور سال 2024 ء کے عام انتخابات کے لیے اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔ اور کیوں نہ ہو یہاں کے لگ بھگ ستر لاکھ ووٹرز ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فائنل پولنگ سکیم کے مطابق لاہور میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 6858095 ہیں۔ جس میں مردوں کی تعداد 3636253 جبکہ عورتوں کی تعداد 3221842 ہے۔ 8 فروری کے عام انتخابات کے لیے یہاں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 4354 جبکہ کل پولنگ بوتھوں کی تعداد 12991 ہے۔
یہاں قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 30 نشستیں ہیں۔ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے لے کر این اے 130 تک ہیں۔ ووٹرز کی تعداد کے حساب سے لاہور کا قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 118 ہے۔ جس میں ووٹرز کی تعداد 735251 ہیں۔ جس میں مرد واٹرز کی تعداد 394224 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 341027 ہے۔
اس کے کل پولنگ سٹیشن 463 ہیں کل پولنگ بوتھوں کی تعداد 1390 ہیں۔ مردوں کے لیے 729 اور عورتوں کے لیے661 پولنگ بوتھ ہیں۔ووٹرز کے حساب سے لاہور کا قومی اسمبلی کا سب سے چھوٹا حلقہ این اے 124 ہے۔این اے 124 میں کل رجسٹر ووٹر 310116 ہیں۔ جن میں 169663 مرد اور 140453 خواتین ہیں۔
اس حلقے کے کل پولنگ سٹیشن 198 ہیں جب کہ کل پولنگ بوتھ 577 ہیں۔جس میں 308 مرد اور 269 خواتین کے لیے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 145 سے لے کر پی پی 174 تک ہیں۔ ان میں ووٹرز کے حساب سے صوبائی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ پی پی 147 ہے۔ یہاں واٹرز کی تعداد 368998 ہیں۔ جس میں 198935 مرد اور 170063 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ کل بولنگ سٹیشن 228 ہیں۔ جبکہ کل پولنگ بوتھ 672 ہیں جن میں 357 مرد اور 315 خواتین کے لیے موجود ہے۔
ووٹرز کے حساب سے صوبائی اسمبلی کا سب سے چھوٹا حلقہ پی پی 167 ہے ۔جس میں کل ووٹرز 136963ہیں۔ جس میں 68468 مرد اور 68495 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ کل بولنگ سٹیشن 88 ہے۔ جبکہ کل پولنگ بوتھ 257 ہیں جن میں 128 مرد اور 129 خواتین کے لیے موجود ہیں۔
لاہور میں قومی اسمبلی(این اے) کی 14 نشستوں کے لیے امیدواروں کی کل تعداد تقریباً 266 ہیں۔ جس میں مردوں کی تعداد 257 ہے جبکہ عورتوں کی تعداد 9 ہے۔لاہور میں صوبائی اسمبلی(پی پی) کی 30 نشستوں کے لیے امیدواروں کی کل تعداد تقریباً 813 ہیں۔ جس میں مردوں کی تعداد 788 ہے جبکہ عورتوں کی تعداد 25 ہے۔ مختصرا ، ای سی پی کا محتاط ڈیٹا اکٹھا کرنا ایک رہنما کے طور پر کام کرتا ہے ، جو لاہور کے انتخابی ماحول کے پیچیدہ جال کے ذریعے سیاسی اداروں کی رہنمائی کرتا ہے۔
یہ ایک محتاط اور تفصیلی نقطہ نظر کا اشارہ کرتا ہے ، جو امیدواروں کو ووٹرز کے ساتھ گہری سطح پر جڑنے پر مجبور کرتا ہے ۔ چونکہ لاہور کی عوام 2024 کے الیکشن میں اپنا ووٹ ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں، انتخابی اعداد و شمار ایک طاقتور ذریعہ بن جاتا ہے ، جس سے سیاسی امیدواروں کو رائے عامہ کے متحرک دھاروں کو سنبھالنے اور شہر کے کھلتے ہوئے جمہوری جذبے میں اضافہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage