Homeتازہ ترینسال 2023ء میں کرکٹ کے میدان پرہونے والے تنازعات

سال 2023ء میں کرکٹ کے میدان پرہونے والے تنازعات

سال 2023ء میں کرکٹ کے میدان پرہونے والے تنازعات

سال 2023ء میں کرکٹ کے میدان پرہونے والے تنازعات

لاہور:(ویب ڈیسک) سال 2023 ء کرکٹ کے لیے کئی حوالوں سے خاص رہا۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا چھٹی بار ون ڈے ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا جب کہ بھارتی ٹیم شاندار کارکردگی کے باوجود تیسری بار ٹائٹل نہیں جیت سکی۔

تاہم روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم انڈیا ایشیا کپ جیتنے میں کامیاب رہی۔ ویرات کوہلی اور محمد شامی ہندوستانی کرکٹ پر چھائے رہے۔ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے میدان پر کئی تنازعات بھی دیکھنے کو ملے۔

اینجلو میتھیوز کا ٹائم آؤٹ سب سے حیران کن تھا۔ ویرات کوہلی، نوین الحق اور گوتم گمبھیر کے درمیان جھگڑے کے علاوہ امپائرز کے کچھ فیصلوں پر سوالات اٹھائے گئے۔ سال کے آخر تک روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ پھر ٹرولرز اور ناقدین نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

پچ بدلنے کا الزام:

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے الزام لگایا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ شروع میں پچ نمبر سات پر کھیلا جانا تھا لیکن بعد میں یہ میچ پچ نمبر چھ پر کھیلا گیا جو اسپنرز کے لیے مددگار سمجھی جاتی تھی۔ بی سی سی آئی پر میڈیا رپورٹس میں مداخلت کا الزام بھی لگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی اسپنر اس پچ پر صرف ایک وکٹ لے سکے۔ محمد شامی نے سب سے زیادہ سات وکٹیں حاصل کیں۔ موہالی میں ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ ہونے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ احمد آباد کو مزید میچز ملنے کی افواہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2023 میں ریٹائر ہونے والے کرکٹرز

کوہلی اور نوین کے درمیان گرما گرمی:

آئی پی ایل کے دوران یکم مئی کو لکھنؤ کے ایکنا اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ٹاکرا ہوا۔ میچ کے دوران ویرات کوہلی اور افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ بعد میں لکھنؤ ٹیم کے مینٹور گوتم گمبھیر کی بھی کوہلی سے جھڑپ ہوئی۔ نوین نے سوشل میڈیا پر کوہلی کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔ کوہلی کے مداحوں نے مزید آگے بڑھ کر نوین کو خوب ٹرول کیا۔ نوین جب بھی کسی میچ میں میدان میں داخل ہوتے تو تماشائی ‘کوہلی-کوہلی’ کے نعرے لگانا شروع کر دیتے۔ ورلڈ کپ کے دوران جب ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹکراؤ ہوا تو دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔

کوہلی کو سنچری بنانے میں مدد:

ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی 97 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بھارت کو جیت کے لیے دو رنز درکار تھے جبکہ کوہلی اپنی 48ویں سنچری سے تین رنز دور تھے۔ ہندوستانی اننگز کا 42 واں اوور کرانے آئے بنگلا دیشی اسپنر نسیم احمد نے پہلی گیند اسٹمپ کے باہر پھینکی۔ واضح رہے کہ بنگلہادیشی ٹیم کوہلی کو اپنی سنچری مکمل نہیں کرنے دینا چاہتی تھی۔ لیکن تنازعہ کی اس سے بھی بڑی وجہ امپائر رچرڈ کیٹلبرگ کا گیند کو وائیڈ نہ دینا تھا۔ ناقدین نے الزام لگایا کہ امپائر چاہتے تھے کہ کوہلی اپنی سنچری مکمل کریں۔ ویرات کوہلی ایک چھکے کی مدد سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ امپائر کے فیصلے پر کافی جھگڑا اور بحث ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

لڑکی سے زیادتی، سابق نیپالی کپتان پر جرم ثابت

شامی کا جشن:

محمد شامی ورلڈ کپ میں زبردست فارم میں تھے۔ انہوں نے اپنی گیند بازی سے کئی بڑے بلے بازوں کو پریشان کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے دوران تین بار پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر سب سے زیادہ 24 وکٹیں لیں۔ سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹیں لینے کے بعد شامی میدان میں بیٹھ گئے اور دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھوا۔ ٹرولر نے سوشل میڈیا پر الزامات لگا کر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن ناقدین کی وجہ سے رک گئے۔ محمد شامی نے رواں ماہ ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران واضح کیا تھا کہ “مجھے ہندوستانی ہونے پر فخر ہے، مجھے ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر ہے، اگر میں سجدہ کرنا چاہوں تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا”۔ ‘میں نے 5 وکٹیں لینے کے بعد کبھی میدان میں سجدہ نہیں کیا، میں حیران تھا کہ سری لنکا کے خلاف میری سنسنی خیز باؤلنگ کے بعد میری کارکردگی کے بارے میں کیا بے بنیاد کہانیاں بنائی گئیں۔’

میتھیوزٹائم آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی:

دہلی میں بنگلہادیش اور سری لنکا کے درمیان ورلڈ کپ کے میچ کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ اینجلو میتھیوز بیٹنگ کے لیے آئے۔ کریز پر آنے کے بعد دیکھا کہ ان کے ہیلمٹ کا پٹا ٹوٹا ہوا ہے۔ میتھیوز نے ایک اور ہیلمٹ لینے کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا۔ قواعد کے مطابق اگلے بلے باز کو وکٹ گرنے کے دو منٹ کے اندر تیار ہونا پڑتا ہے۔ دو منٹ گزرنے کے بعد بنگلہادیش کے کپتان شکیب الحسن نے آؤٹ کی اپیل کی۔ امپائر نے اسے ٹائم آؤٹ قرار دیا۔ میتھیوز نے شکیب سے فیصلہ واپس لینے کو کہا، لیکن شکیب اس پر راضی نہیں ہوئے۔ میچ کے بعد لنکن اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

Share With:
Rate This Article