ہنری کسنجر کیوں خاص تھے؟
Image

واشنگٹن: (سنو نیوز) سابق امریکی وزیر خارجہ اور معروف سفارت کار ہنری کسنجر 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ہنری کسنجر کو ایک عالم، سیاستدان اور تجربہ کار سفارت کار کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ہنری کسنجر کو امریکا کی خارجہ پالیسی پر انمٹ نشان سمجھا جاتا ہے۔

ہنری کسنجر امریکی صدور رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ کی حکومتوں میں خارجہ پالیسی کے انچارج تھے۔ سیاست سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی کسنجر اپنی تحریروں کے ذریعے عالمی سیاست پر اثر انداز ہوتے رہے۔ 100 سال کی طویل زندگی کے بعد، ہنری نے 29 نومبر کو کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر میں آخری سانس لی۔

ایک بیان میں کسنجر ایسوسی ایٹس نے کہا کہ جرمن نژاد سابق سفارت کار ہنری کسنجر کنیکٹی کٹ میں اپنے گھر پر انتقال کر گئے ہیں۔ اپنے دہائیوں کے طویل کیریئر کے دوران، ہنری کسنجر نے امریکی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں اہم اور بعض اوقات متنازع کردار ادا کیا۔ کسنجر ایسوسی ایٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ ہنری کسنجر 1923 ء میں جرمنی میں پیدا ہوئے۔ نازی جرمنی کے دور میں ان کا خاندان 1938 ء میں امریکا فرار ہو گیا تھا۔

ہنری کسنجر کیوں خاص تھے؟

کسنجر 1943 ء میں امریکی شہری بنے۔ اس کے بعد انہوں نے تین سال تک امریکی فوج میں خدمات انجام دیں اور بعد ازاں انہوں نے کاؤنٹر انٹیلی جنس کور میں شمولیت اختیار کی۔ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد، انہوںنے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کی تعلیم دی۔

جب کسنجر امریکا آئے تو وہ نوعمر تھے اور انگریزی بہت کم جانتے تھے۔ لیکن اپنی ذہانت، تاریخ کی مضبوط گرفت، اور ایک مصنف کے طور پر اپنے ہنر کا استعمال کرتے ہوئے، وہ تیزی سے ہارورڈ یونیورسٹی میں طالب علم سے پروفیسر بن گئے۔

1969 ء میں اس وقت کے صدر رچرڈ نکسن نے انہیں قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا۔ اس پوسٹ نے انہیں امریکی خارجہ پالیسی پر گہرا اثر دیا۔ کسنجر وہ واحد شخص تھے جو بیک وقت امریکہاکے صدر اور سیکرٹری آف اسٹیٹ کے قومی سلامتی کے مشیر تھے۔ امریکی خارجہ پالیسی پر ان کی وہ گرفت تھی جو کسی اور کے پاس نہیں تھی۔

نکسن انتظامیہ اور بعد میں جیرالڈ فورڈ انتظامیہ میں سیکرٹری آف سٹیٹ کے دوران، ہنری کسنجر نے چین پر توجہ مرکوز کرنے والی سفارتی کوششوں کی قیادت کی۔ انہوںنے اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان 1973 ء کی یوم کپور جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت میں مدد کی۔ کسنجر نے ویتنام جنگ کے خاتمے کے لیے پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

ہنری کسنجر کیوں خاص تھے؟

تاہم، کسنجر کو ان لوگوں کی طرف سے بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ان پر انسانی حقوق پر سوویت یونین کے ساتھ دشمنی کو ترجیح دینے کا الزام لگایا۔ ان پر چلی میں آگسٹو پنوشے کی حکومت سمیت دنیا بھر میں جابرانہ حکومتوں کی حمایت کا بھی الزام تھا۔1973 ء میں، ہنری کسنجر کو شمالی ویت نام کے لی ڈک تھو کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ تاہم، ڈک تھو نے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ اس ایوارڈ کو لے کر تنازع کھڑا ہوا اور اس کے بعد نوبل پرائز کمیٹی کے دو ارکان نے استعفیٰ دے دیا۔

ہنری کسنجر نے 1977 ء میں سرکاری ملازمت چھوڑ دی لیکن وہ عوامی امور پر ممتاز مبصر رہے۔ امریکی صدر اور پالیسی ساز اکثر خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے مشورہ طلب کرتے تھے۔ وہ کئی کمپنیوں کے بورڈ کا حصہ بھی رہے اور اکثر سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے فورمز میں شرکت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 21 کتابیں بھی لکھیں۔ زندگی کے آخری مرحلے میں بھی وہ متحرک رہے۔ اس سال جولائی میں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے بیجنگ پہنچے تھے۔

ہنری کسنجر کیوں خاص تھے؟

ان کے پسماندگان میں اس کی بیوی ہے جس سے اس نے پچاس سال قبل شادی کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی سابقہ ​​شادی سے دو بچے اور پانچ پوتے پوتیاں ہیں۔ چین میں امریکا کے سابق سفیر اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں کسنجر کے سابق معاون ونسٹن لارڈ نے کہا ہے کہ "دنیا نے امن کے ایک انتھک جنگجو کو کھو دیا ہے۔" خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے ونسٹن لارڈ نے کہا، ’’امریکا نے قومی مفادات کے عظیم چیمپئن کو کھو دیا ہے۔

لارڈ نے کہا، "سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران، انہوںنے دنیا میں امریکا کے کردار کو تبدیل کیا، آئینی بحران کے دوران قوم کو اکٹھا کیا، بصیرت انگیز کتابیں تصنیف کیں، عالمی رہنماؤں کو مشورہ دیا، اور قومی اور بین الاقوامی گفتگو کو تقویت بخشی۔"

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage