پاکستان کو چین نے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیدیا

11/30/2023 7:07
بیجنگ: (ویب ڈیسک) پاکستان کو چین نے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیدیا، پاکستان کو چین نے آسمانی بجلی گرنے کی پیشگی اطلاع دینے والے موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کا تحفہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمیاتی ڈیٹیکٹرز سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے گا، خصوصاً تھرپارکر جیسے علاقے میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے گا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان نے کہا ہے کہ چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں۔
یہ چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں موسمیاتی ڈیٹیکٹرز نصب کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی حاصل کر رہے ہیں، ان آلات کی وجہ سے قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/10/11/2023/latest/53387/
دوسری جانب آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے سارا دن بارش اور ٹھنڈی ہواوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
بارش سے درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ہے، درجہ حرارت 16 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، بارش کے بعد سموگ کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آج لاہور پانچویں نمبر پر آ گیا، ائیر انڈیکس 192 ریکارڈ کیا گیا ہے، طبی ماہرین نے ماسک لگانے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ غیر ضروری سفر سے بھی گریز کرنے کا کہہ دیا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage