گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری
Image
کیلیفورنیا:(ویب ڈیسک) گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، سال 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ سکرین پر نیچے کیجانب سرچ بار متعارف کرانے کیلئےآزمائش کر رہی ہے۔ ابتدائی مراحل میں موجود یہ فیچر گوگل ایپ 14.48.26.29 بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں اس سرچ بار کو گول کناروں کیساتھ دیکھا جاسکتا ہے، یہ فیچر بڑی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سرچ کے آپشن تک رسائی میں آسانی فراہم کریگا۔ گوگل کیجانب سے یہ ڈیزائن فی الحال آزمائش کیلئے جاری کیا گیا ہے لیکن پیش کیے گئے سکرین شاٹ میں اوپر کیجانب موجود خالی جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ابھی کام تمام نہیں ہوا ہے۔ گوگل ایپ تکمیل کے بعد اس حصے میں سجسٹڈ ایکشن اور منی وجٹس کیساتھ ڈسکوور آرٹیکل کے آپشنز منتقل کر دیے جائیں گے، اپ ڈیٹ کے بعد ’ڈسکوور‘ آپشن کے نام کو ’ہوم‘ سے بدل دیا جائے گا۔ گوگل ایپ اسکے ساتھ کچھ چھوٹی چھوٹی سیٹنگز بھی متعارف کرائے گی، نئی ’پرائیویسی اینڈ سیفٹی‘ سیٹنگز میں سیف سرچ، پرسنل رزلٹز اور پرسنلائزیشن جبکہ ’ادر سیٹنگز‘ میں تمام دیگر سیٹنگز شامل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/25/11/2023/technology/56102/ خیال رہے کہ سوشل میڈیا کے زمانے میں آج کل انٹرنیٹ ہر بندہ استعمال کرتا ہے، گوگل کروم ویب براؤزر زیادہ استعمال کرنے والوں کیلئے گوگل نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔ اگر گوگل کروم پر زیادہ سائٹس اوپن کی جائیں تو مختلف ٹیبز میں انہیں ڈھونڈنا مشکل محسوس ہوجاتا ہے، اب گوگل کیجانب سے آر ٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کو اس مقصد کیلئےاستعمال کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں ایک صارف نے گوگل کروم کے اس نئے فیچر کے بارے میں اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ آرگنائز ٹیبز نامی یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے جلد ہی صارفین کو اس تک رسائی مل جائے گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage