وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کا اعلان
Image

لاہور: (سنو ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا صحافیوں کیلئے احسن اقدام، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 میں 5،5 مرلے کے پلاٹ دیئے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کا اعلان کیا گیا۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کیلئے تحصیل کینٹ میں اراضی دی جائے گی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں 500 کنال لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز 2 کیلئے مختص ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بی بلاک کے 15 پلاٹ حقداروں کو شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ پریس کلب ہاؤسنگ سکیم بی بلاک میں ناجائز قابضین سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے بی بلاک کے متنازع امور طے کرنے کیلئے رپورٹ طلب کرلی۔ بی بلاک کے متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ اسکیم کیلئے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں پانچ، پانچ مرلے کے 468 پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا 35 کروڑ سود معاف کردیا گیا ہے۔ پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واجبات کی مد میں 35 کروڑ روپے اداکرنے تھے۔ راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کیلئے اضافی پلاٹس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ راولپنڈی پریس کلب ہاؤسنگ سکیم کو 121 کنال اراضی دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی بتدریج جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم لائیں گے۔ 18 سال قبل سب سے پہلے جرنلسٹ بھائیوں کیلئے ہاؤسنگ سکیم قائم کی۔ صحافیوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پوراکریں گے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage