کرکٹ ورلڈکپ:بنگلادیش سے مقابلہ،قومی ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان
Image

کلکتہ:(سنونیوز)قومی کرکٹ ٹیم کل ورلڈکپ میں ساتواں میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلنے جارہی ہے،بنگال ٹائیگرز سے مقابلہ کرنے کے لیے قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان جو جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کے دران انجرڈ ہوئے تھے ان کی بنگلا دیش کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، شاداب خان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ صبح میچ سے قبل مزید معائنے کے بعد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان 100 فیصد بہتر محسوس نہیں کر رہے،شاداب خان کی جگہ اسامہ میرکو کھلائے جانےکا امکان ہے۔اوپننگ بلے باز امام الحق کی ناقص پرفارمنس کے باعث ان کی جگہ فخر زمان کو میدان میں اتارا جائےگا جب کہ محمد نواز کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ آل رائونڈ سلمان آغا فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈکپ:جنوبی افریقا سے شکست،پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنا مشکل

خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقا نے 271 رنز کا ہدف 47 اوور میں حاصل کیا تھا مارکرم 91 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقا کیجانب سے اننگز کا آغاز کپتان بوویما اور کونٹن ڈی کوک نے کیا، کوئنٹن ڈی کوک نے شاہین کو پہلے اوور میں 4 چوکے لگائے تاہم اگلے اوور میں وہ ان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔ کپتان بووما نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔جنوبی افریفا کی جانب سے مارکرم نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage