مولاناطارق جمیل کےبیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Image

خانیوال:(سنونیوز)معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل کی نمازجنازہ آبائی علاقے رئیس آباد میں ادا کر دی گئی ،نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ مقامی جنازگاہ میں ادا کی گئی ،عاصم جمیل کے جنازے میں عوام کی کثیر تعداد نے قریبی علاقوں سے شرکت کی،نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سرج الحق کے علاوہ دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ پڑھائی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ گولی لگنے سے جاں بحق

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیاتھا۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں جنوں کے مطابق مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔ بیٹے کی وفات پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔