سونے کی قیمت میں بڑی کمی
10/30/2023 9:18
کراچی:(سنو نیوز) نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 1200 روپے سستا ہو گیا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی، دس گرام سونا 1028 روپے کمی سے 181842 روپے کا ہو گیا، عالمی منڈی سونے کے بھاؤ میں تیزی رہی ہے، 20 ڈالر اضافے سے سونا 1992 ڈالر فی اونس ہوگیا ۔
دوسری جانب گذشتہ ہفتے گولڈ مارکیٹ میں سونا 2 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے میں فروخت ہو رہا تھا، گذشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں گیارہ سو پچاس روپے کمی آئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، کچھ دن قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ گذشتہ ہفتے ڈالر 280 روپے 57 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسرے ممالک کی کرنسی کو دیکھیں تویورو بھی 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 343.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اماراتی درہم 30 پیسے مہنگا ہوکر 79.50 روپے کا ہوگیا اورسعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھا گیا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 51 ہزار 142 کی سطح پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اضافہ ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 280 روپے کا ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری
اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے پر برقرار رہا، گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں یورو 297 روپے پر مستحکم ، برطانوی پاؤنڈ 342.50 روپے پر برقرار رہا، اماراتی درہم 78 روپے 90 پیسے پر مستحکم جبکہ سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 75.20 روپے پر آ گیا تھا۔
گذشتہ ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، 100 انڈیکس 122 پوائنٹس تیزی سے 51150 کی سطح پر ٹریڈ ہوتا رہا تھا۔
گذشتہ ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 402 پوائنٹس کی کمی رہی، انڈیکس 50 ہزار 668 کی سطح پر ٹریڈ ہوا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage