اسلام آباد: (سنو نیوز) آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہو گئی۔ دسمبر میں بی کیٹگری کی تمام ایکسچینج کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ زرمبادلہ کا کاروبار بھی اب بینک ہی کریں گے۔
تفصیل کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک اور مطالبہ پورا ہونے کے قریب ہے۔ زرمبادلہ کے کاروبار کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے ایکسچینج کمپنیاں کھولنے کی درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔
چھ دسمبر تک ملک سے کرنسی کا کاروبار کرنے والی بی کیٹگری کی تمام ایکس چینج کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔ ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کو روکنے کے اقدامات کے تحت اب تک 11 ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کئے جا چکے ہیں۔
نئی ایکسچینج کمپنیوں کے لئے اسٹیٹ بینک نے ادا شدہ سرمائے کی حد 50 کروڑ روپے مقرر کی ہے تاہم تمام بینکوں نے ایک ارب روپے کے سرمائے سے کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب تک حبیب میٹرو بینک، میزان بینک، یو بی ایل، فیصل بینک، بینک الفلاح، عسکری، ایم سی بی اور فیصل بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage