کرکٹ ورلڈ کپ:افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دےدی
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،افغانستان نے 242 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں پورا کیا۔افغانستان کےعظمت اللہ عمرزئی 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکن بیٹرز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا،پتھم نسانکا 5 چوکوں کی مدد سے 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان کشال مینڈس کی جانب سے 39 جبکہ سمارا ویکرما کی جانب سے 36 رنز بنائے گئے۔

Srilanka vs Afghanistan Live Score Updates - Cricket World Cup 2023

افغان بیٹرز کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا،افغان اوپنر گرباز بنا رن بنائے مدوشاناکا کی گیند پر بولڈ ہوئے تاہم ابراہیم زردان اور رحمت شاہ نے اننگز کو بہترین طریقے سے آگے بڑھایا اور پارٹنرشپ قائم کی۔

ابراہیم زردان 39 رنز پر مدوشاناکا کی گیند پرکیچ آئوٹ ہوئے جبکہ رحمت شاہ 62 رنز پر رجیتھا کا شکار بنے۔افغان ٹیم کے کپتان رحمت اللہ شاہدی اور عمرزئی نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا،دونوں کھلاڑیوں نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کی جبکہ عظمت اللہ 6 چوکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے مدوشاناکا نے 2 جبکہ رجیتھا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پونے میں کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ افغانستان کے بولرز نے سری لنکن بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا جس کے باعث لنکن ٹائیگرز 241 پر محدود ہوگئے۔افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 4،مجیب الرحمن نے 2 جبکہ عصمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔

سری لنکن ٹیم میں بلے باز دموتھ کرونا رتنے اور بولر دشمنتھا چمیرا کو شامل کیا گیا جبکہ افغان ٹیم نے اسپنر نور احمد کی جگہ فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کو شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی، افغانستان نے 283 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا تھا۔

افغانستان کے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، گرباز 65 جبکہ ابراہیم زردان 87 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے، افغانستان کی پہلی وکٹ 130 رنز کے سکور پر گری۔

پاکستان کی جانب سے ناقص بائولنگ کے ساتھ ساتھ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس کے باعث افغان کھلاڑی رنز سکور بورڈ پر جوڑنے میں کامیاب رہے۔ رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 48 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ افغانستان نے ون ڈے میچز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو شکست دے کر شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا ہے۔