پی ٹی آئی رہنما ساجد محمود نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ سابق ایم پی اے چودھری ساجد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، یہ ایک دل خراش واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائے، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانات کی مذمت کرتا ہوں۔ چودھری ساجد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کارکنان سے معافی مانگتا ہوں اور باضابطہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ چودھری ساجد محمود نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی، انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی پاکستان کے عوام نے بھی مذمت کی، 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، جو لوگ بے گناہ ہیں ان کو بری کیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے سے پی ٹی آئی کو بڑا نقصان پہنچا۔ صنم جاوید کی توہین عدالت کی درخواست، نوٹسز جاری دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی توہین درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ میں بتایا کہ صنم جاوید کے خلاف دو مقدمات درج ہیں، رہائی کی روبکار کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عسکری ٹاور کے مقدمے میں گرفتار کیا اور اے ٹی سی نے ڈسچارج کر دیا گیا، پھر ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ سرکاری وکیل غلام سرور نہنگ نے موقف اپنایا کہ 9 مئی کے مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پر کوئی نا کوئی پیش رفت ہوتی ہے، صنم جاوید کو بھی اس طرح دیگر مقدمات میں نامزد کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی اور یہ فہرستیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ 2 روز میں 9 مئی واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں، ان سے تفتیش اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پرمختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، ان واقعات میں مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتار کر کے اڈیالا جیل منتقل کیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہمارے لیے کوئی پسندیدہ جماعت نہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کےلیے سیاست میں گنجائش کم ہونی چاہیے۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ ہے، الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے انکا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ کا کہا ہے وہ کردی گئی ہیں، موجودہ آئی جی اسلام آباد پولیس بہترین کام کر رہے ہیں، میری خواہش ہے یہی آئی جی کام کرتے رہیں، لیکن حکم ہے تو ماننا پڑے گا۔ ریکارڈ دیکھ لیں جتنا موجودہ آئی جی اسلام آباد نے کام کیا اتنا کسی نے نہیں کیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage