اٹالین ٹینس سٹار جینک سینر نے ویانا اوپن جیت لیا
Image
لندن:(ویب ڈیسک) اٹالین ٹینس سٹار جینک سینر نے ویانا اوپن جیت لیا، آسٹریا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں روسی کھلاڑی ڈینیئل میدو یدیف نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا مگر تیسرے سیٹ میں شکست نے انہیں ٹائٹل سے محروم کردیا۔ خیال رہے کہ سوئزرلینڈ میں جاری باسل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے پری کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے، ارجنٹائن کے کھلاڑی تھامس مارٹن نے کواٹرفائنل میں اینڈی مرے کو شکست دیکر جگہ بنائی،میچ کا سکور 7-6، 3-6 اور 2-6 رہا ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ڈیوس کپ ورلڈ گروپ 1 پلے آف میں رسائی حاصل کر لی ہے، ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ون پلے آف کے ڈراز کا اعلان ہو گیا ہے۔ اعلان کے مطابق پاکستان اور بھارت اگلے سال ڈیوس کپ گروپ ون میں مدمقابل ہونگے، دونوں ٹیموں کا ورلڈ گروپ 1 پلے آف میں ٹاکرا ہوگا۔ ڈراز کا اعلان انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کیا، مقابلے کے مقام اور تاریخ کا فیصلہ پاکستان کرے گا۔ مقابلے کی فاتح ٹیم ورلڈ گروپ 1 کیلئے کوالیفائی کرے گی،ورلڈ گروپ 1 کے مقابلے اگلے سال ستمبر 2024 میں ہوں گے۔ یاد رہے کہ ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کے ٹائی مقابلے میں پاکستان اور انڈونیشیا مدمقابل ہیں، مقابلے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے اعصام الحق ٹینس پویلین میں ہوئے تھے۔ پہلے سنگلز میچ میں پاکستانی سٹار اعصام الحق قریشی نے ڈیوڈ اگونگ سوسانتو کو 6-1، 6-4 سے شکست دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو انجری مسائل سے نجات اعصام الحق نے پورے میچ میں اپنے حریف پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے کلاسک شارٹ کھلیں۔ دوسرے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی عقیل خان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گناوان تریسمونتارا کو 7-5، 6-4 سے شکست دی تھی۔ گناوان نے پہلے سیٹ میں 5-4 کی برتری حاصل کی لیکن عقیل خان نے شاندار بیک ہینڈ اور فار ہینڈ شارٹس کھیلتے ہوئے اگلی تین گیمز اور سیٹ 7-5 سے جیتا تھا۔ عقیل خان نے دوسرے سیٹ کے آغاز میں ہی اپنے حریف کو شکست دے کر بقیہ سیٹ پر کنٹرول برقرار رکھا اور 6-4 سے فتح حاصل کی اور پاکستان کو دوسرے دن تک 2-0 کی برتری دلائی۔ ان میچوں کو ٹینس کے شوقین افراد اور انڈونیشیا کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا، پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان نے پاکستانی ٹیم کو دو کامیابیوں پر مبارکباد دی اور آگے آنے والے میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی ٹیم جیت کا تسلسل جاری رکھے گی۔