اے این ایف حکام کی کارروائیاں، 450 کلو گرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار
10/30/2023 4:44
لاہور؛(سنو نیوز) اے این ایف حکام کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام نے 9 کارروائیوں میں 450 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹر وے اسلام آباد کے قریب پشاور کا رہائشی مُلزم گرفتارکیا گیا، ملزم 4 کلو 800 گرام چرس گاڑی میں چھپا کر سمگل کر رہا تھا جبکہ راولپنڈی 26 نمبر چونگی پر دوسری کارروائی میں گاڑی سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، دورانِ کارروائی نوشہرہ کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔
کوئٹہ سے کراچی بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سپر ہائی وے کراچی پر انار سے بھرے ٹرک سے 306 کلو چرس برآمدکی گئی، کراچی کا رہائشی مُلزم موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری کارروائی میں آر سی ڈی ہائی وے کراچی پر ٹرک میں چھپائی گئی 57 کلو چرس برآمدہو ئی، دورانِ کارروائی حب کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔
جی ٹی روڈ نوشہرہ پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 12 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمدکی گئی، نوشہرہ، میانوالی اور چنیوٹ کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 214 گرام آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے، اوکاڑہ کا رہائشی مُلزم بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 476 گرام آئس برآمدکی گئی،خیبرپختونخوا کا رہائشی مُلزم دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
ڈی ایچ اے فیز 3 لاہور میں مکان پر چھاپے کے دوران 1 کلو 50 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملتان ایئرپورٹ پر مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 100 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage