ایکس (ٹوئٹر) نے مزید دو نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرا دیئے
Image
لندن:(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ایپ ایکس (ٹوئٹر) آئے روز کوئی نہ کوئی نئی چیز متعارف کرواتا رہتا ہے، ان ایکس کی جانب سے مزید دو نئے سبسکرپشن پروگرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے پہلے ٹوئٹر بلیو کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعارف کرایا تھا،اس سبسکرپشن پروگرام کا حصہ بننے والے تمام افراد کو ایکس اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کیساتھ ساتھ متعدد فیچرز تک رسائی بھی دی جاتی ہے۔ کمپنی کی طرف سے صارفین کیلئے مزید 2 نئے سبسکرپشن پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں،ایک پروگرام کو بے سک کا نام دیا ہے جسکی ماہانہ فیس 814 روپے ہے اور اسکا حصہ بننے والے تمام صارفین اپنے اکاؤنٹس پر بلیو ٹک نہیں لے سکیں گے جبکہ پوسٹس پر آمدنی کا حصول بھی نہیں ہوگا۔ صارفین کو متعدد خصوصی فیچرز جیسے ایڈٹ پوسٹس، طویل پوسٹس اور ویڈیو، ان ڈو پوسٹنگ، بیک گراؤنڈ ویڈیو پلے بیک، ویڈیو ڈاؤن لوڈ اور دیگر تک رسائی مل سکے گی۔ ایکس پر اس پروگرام کے صارفین ایس ایم ایس 2 فیکٹر استعمال کر سکیں گے جبکہ اپنے ڈائریکٹ میسجز کو انکرپٹڈ کر سکیں گےالبتہ اگر صارفین کم قیمت سبسکرپشن پروگرام لیں گے تو ان میں ان کو زیادہ سے زیادہ اشتہارات دکھائے جائیں گے۔ ایکس پر پرانا سبسکرپشن پروگرام پریمیم کے نام سے دستیاب ہوگا جس میں بے سک کے تمام فیچرز دستیاب ہونگے مگر اشتہارات کی تعداد 50 فیصد کم ہو گی جبکہ اکاؤنٹ پر بلیو ٹک کا حصول بھی ممکن ہوگا اور وہ اپنی پوسٹس سے پیسے بھی کما سکیں گے۔ اسی طرح ایکس پرو اور میڈیا سٹوڈیو سمیت اینالیٹکس تک بھی رسائی حاصل ہوگی، اس پروگرام کی ماہانہ فیس 2250 روپے ہو گئی جبکہ تیسرا پروگرام پریمیئم پلس سب سے زیادہ مہنگا ہوگا جسکا حصہ بننے کے لیے صارفین کو ماہانہ 4500 روپے ادا کرنا ہونگے،اس سبسکرپشن پروگرام میں تمام فیچرز پریمیئم والے ہی ہوں گے مگر اشتہارات نہیں نظر آئیں گے۔