عاصم جمیل کی موت:سابق اداکارہ ثناء خان کا ردعمل آگیا
Image

ممبئی :(ویب ڈیسک)معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی اچانک موت پر سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کی جانب سے اظہار افسوس کرتے ہوئے متوفی کے لیےمغفرت کی دعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اداکارہ کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی ٹویٹ پوسٹ کی گئی جس میں انہوںنے اپنے بیٹے کے انتقال کی تصدیق کی تھی،ثنا ء خان نے پوسٹ پر شدید افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل شہید ہوگئے ہیں ۔انہوں نے عاصم جمیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ مولانا طارق جمیل صاحب کو صبر دےبراہ کرم! مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی مغفرت کے لیے دُعا کریں”۔

دوسری پوسٹ میں ثناء خان نے مرحوم عاصم کے بھائی یوسف جمیل کی ویڈیو لگائی جس میں اُنہوں نے اپنے بھائی کی خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عاصم جمیل ذہنی بیماری میں مبتلا تھے۔

یوسف جمیل کا بیان پوسٹ کرتے ہوئے ثنا خان نے کہا کہ “عاصم جمیل ایک لمبے عرصے سے ذہنی طور پر صحت مند نہیں تھے، اُن کی ذہنی کیفیت نے اُنہیں یہ سخت قدم اُٹھانے پر مجبور کیا ،اس بات پر غور کریں کہ وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھے”۔اُنہوں نے عاصم جمیل کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے بھی دُعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ گولی لگنے سے جاں بحق

گذشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ مولانا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری۔

مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ ڈی ایس پی میاں جنوں کے مطابق مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

بیٹے کی وفات پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ٹویٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage