ویب سیریز مرزا پور 3 ریلیز کیلئے تیار
Image

ممبئی: (سنو نیوز) مرزا پور اور پنچایت دونوں او ٹی ٹی کی سب سے پسندیدہ ویب سیریز میں سے ایک ہیں، جن کے تیسرے سیزن کا بہت انتظار ہے۔ اب ان کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک بڑا اشارہ ملا ہے۔

اگرچہ ابھی تک ان دونوں سیریزکی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن اب میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں سیریز کی ریلیز کی الٹی گنتی ابھی شروع ہوئی ہے اور یہ جلد ہی او ٹی ٹی سے ٹکرانے والی ہے۔

حال ہی میں نینا گپتا نے ایک انٹرویو میں اس بارے میں بات کی۔ جب ان سے اس کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوںنے بتایا کہ سیریز کی ابھی تھوڑی سی شوٹنگ باقی ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ اکتوبر میں اسے مکمل کر لیا جائے اور اس کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد اسے 2024 ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

کالن بھیا، گڈو پنڈت، بینا بھابھی جیسے کرداروں سے سجی مرزا پور 2 کی کہانی کہاں ختم ہوئی، سامعین ان کی مزید کہانی جاننے کے لیے بے چین ہیں۔ اس لیے مرزا پور 3 کا بہت انتظار ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ سیریز کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل مکمل ہو چکی ہے اور ڈبنگ کے بعد پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ حال ہی میں سیریز میں رابن کا کردار ادا کرنے والے پریانشو پنولی نے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ سیریز جنوری میں ریلیز ہو سکتی ہے۔ دونوں مقبول سیریز کی ریلیز کی تاریخ جاننے کے بعد شائقین کافی پرجوش ہیں کیونکہ انتظار جلد ختم ہونے والا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage