بھارت چاند کے بعد اب سورج کی جانب ادیتیہ مشن روانہ کرے گا

8/30/2023 6:31
نئی دلی:(ویب ڈیسک) انڈین خلائی ادارے انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ چاند کے بعد اب سورج پر تحقیق کے لیے اس کی اولین رصدگاہ آبزرویٹری کو آندھرا پردیش کے شہر سری ہری کوتا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائیگا۔
آرگنائزیشن کے مطابق ادیتیہ ایل ون خلائی جہاز 15 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سورج کا مطالعہ کریگا جس کو ملک میں تیارکی جانے والے پی ایس ایل وی ایکس ایل راکٹ سے زمین کے نچلے مدار میں داخل کیا جائے گا۔
جس کے بعد خلائی جہاز اپنے راکٹ پروپلشن سسٹم جلا کر ایل ون مدار تک پہنچے گا،بھارتی ادارے کا کہنا ہے کہ اس پورے سفر میں 4 ماہ لگ جائیں گے۔
انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق اس مشن کا اہم مقصد سورج کے کرونا کی تپش اسکی طبعیات اور آئنوائزڈ پلازمہ پر تحقیق کرنا ہے، یہ مشن بتائے گا کہ سورج سے آگ کے ہولناک شعلے کیوں بلند ہوتےہیں اورلاکھوں کلومیٹر دور تک جاتے ہیں جنکو شمسی فلیئرز بھی کہا جاتا ہے۔
یہ مشن دیگر تحقیقات میں وہ سورج کی ذراتی سرگرمی اور اسکے درجہ حرارت پربھی غور کریگا جن میں شمسی مقناطیسی میدان بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے بھارت کا چندریان 3 مشن کامیاب ہو گیا تھا، اب تک چاند تک رسائی حاصل کرنے والے ممالک میں صرف امریکا، روس اور چین کا نام لیا جاتا تھا لیکن بھارت نے اس جمود کو بدل کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
بھارت چندریان 3 چاند پر لینڈنگ میں کامیاب رہا ہے، بھارت تاریخ میں چاند کی سطح پر کامیابی سے اترنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
روس کے مشن لونا 25 کے برعکس ہندوستان کے ‘چندریان-3’ کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ بتائے جا رہے تھے۔ ‘لونا 25’ کو اس جگہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور اترنا تھا۔ اس میں ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ ‘چندریان-2’ مہم کے تجربے نے ‘چندریان-3’ کی لینڈنگ میں بہت مدد کی ہے۔
ضرور پڑھیں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025

عمران خان نے کسی سے مذاکرات کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا: علی امین گنڈاپور
April, 4 2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہو گا؟ تفصیل سامنے آگئی
April, 3 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage