Homeتازہ ترینگیبون میں فوج نے منتخب صدر کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا

گیبون میں فوج نے منتخب صدر کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا

گیبون میں فوج نے منتخب صدر کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا

لبریویل: (ویب ڈیسک) افریقی ملک گبون میں فوج نے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے تیسری مدت کے لیے منتخب صدر علی بونگو کا تختہ الٹ دیا۔

بدھ کی صبح سرکاری ٹی وی ‘چینل 24’ پر آنے والے فوجی افسران کا کہنا تھا کہ وہ تمام سکیورٹی اور دفاعی فورسز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ فوجی افسران کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج کو منسوخ کرتے ہوئے تمام سرحدوں کو تا اطلاع ثانی بند کر دیا۔ تمام ریاستی ادارے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے گیبون میں نمائندے کے مطابق ٹی وی پر فوج کے پیغام کے بعد دارالحکومت ‘لیبریول’ میں فائرنگ کی آوازیں سنیں گئی۔

یاد رہے صدر علی بونگو کا خاندان گیبو پر 56 سال سے حکومت کر رہا ہے اور انہوں نے ہفتے کے روز ہونے والے صدارتی، پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایک بار پھر تیسری مدت کے لئے حکومت بنانے کے اعداد حاصل کر لئے تھے۔

Share With:
Rate This Article