محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
Image
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالاکوٹ اور کوہستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں سیلاب کی صورتحال میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، گنڈا سنگھ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 89060 کیوسک ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد95,196 اور اخراج 81,366 کیوسک ہے، ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82,916 کیوسک ہے، میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، مون سون بارشیں 2 سے 5 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں، تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔