22 February 2024

Homeکھیلکرکٹبابراعظم نے بگ بیش لیگ کا 12 کروڑ روپے کا معاہدہ چھوڑا:صحافی کا انکشاف

بابراعظم نے بگ بیش لیگ کا 12 کروڑ روپے کا معاہدہ چھوڑا:صحافی کا انکشاف

سابق کپتان اور قومی بلے باز بابر اعظم/ فائل فوٹو

بابراعظم نے بگ بیش لیگ کا 12 کروڑ روپے کا معاہدہ چھوڑا:صحافی کا انکشاف

کراچی :(ویب ڈیسک )اسپورٹس اینالسٹ و میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ کی جانب سے 12 کروڑ روپے کا معاہدہ آفر کیا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر سابق کپتان راشد لطیف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس اینالسٹ کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے 450000آسٹریلوی ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 12 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

چونکہ پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے جارہی ہے تو بابراعظم نے بگ بیش لیگ کھیلنے سے انکار کردیا کیونکہ جس دورانیے میں بگ بیش لیگ کھیلی جانے ہے اس وقت قومی ٹیم سیریز کھیلنے میں مصروف ہوگئی۔ڈاکٹر نعمان نیاز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے کھلاڑیوں کو نہ صرف تحسین پیش کرنا چاہیے بلکہ اسے دوسرے کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال بنانا چاہیے جو پیسوں کے لیے اپنے ملک کی بجائے غیر ملکی لیگز کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے پاکستنان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے غیر ملکی لیگ کھیلنے کے لیے این او سی کی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے قومی ٹیم سے کھیلنے کی بجائے ریٹائرمنٹ لینا شروع کردی ہے اس سلسلے میں عماد وسیم قابل ذکر ہیں جنہوںنے پی سی بی کی جانب سے لیگ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ بابر اعظم نے اس کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ون ڈے، ٹیسٹ کرکٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بابر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ مشکل لیکن یہی درست وقت ہے، میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جو مواقع دیے، میں اس پر مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں۔ میری کپتانی میں ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔ تاہم ٹیم کو نمبر ون بنانے میں کھلاڑیوں اور کوچز سمیت سب کا کردار رہا۔

اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ بابرا عظم کو دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ اس کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کیساتھ بابر اعظم کی ملاقات میں کیا گیا۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق بابراعظم کی ذکا اشرف سے ملاقات ضرور ہوئی لیکن انہوں نے اپنی ناقص کارکردگی بارے رپورٹ پیش کی ۔ بابر اعظم نے بائولنگ سمیت تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی کوذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بھارت سے ناکامی کے بعد کھلاڑی مورال ڈائون ہوگیا تھا جبکہ جنوبی افریقا اور افغانستان سے ناکامی سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کا سبب بنی۔

Share With:
Rate This Article