پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹس کے معاملات طے
Image

لاہور:(سنونیوز)پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹس کے تمام معاملات طے ہو گئےہیں،بھارت میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹس پر سائن کر دیئےہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بذریعہ ای میل سینٹرل کنٹریکٹس کے ڈاکیومنٹس بھیجے گئے تھے جن پر کھلاڑیوں کی جانب سے دستخط کردئیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو تیس جون سے اب تک تمام بقایاجات ادا کئے جائیں گے۔

کھلاڑیوں کو پچھلے پانچ ماہ سے پی سی بی نے کوئی ادائیگی نہیں کی تھی کیونکہ کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا جس کی وجہ سے کرکٹرز کو ادائیگی نہیں کی گئی کیونکہ پی سی بی قوانین کے مطابق جب تک کرکٹرز کنٹریکٹ پر سائن نہیں کرتے انہیں کسی قسم کی بھی ادائیگی نہیں کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، راشد لطیف کا انکشاف