امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقد امات اٹھانے چاہئیں:سراج الحق
Image

اسلام آباد(سنونیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ امت مسلمہ کو فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر اقد امات اٹھانے چاہئیں۔اگر آج مسلم دنیا کے حکمرانوں نے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اہل پاکستان اور اسلام آباد کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کرتا ہو ں،آج بڑی تعداد میں عوام نے غزہ ریلی میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کے پورا پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ غزہ مارچ میں عوام کا جم غفیر دیکھ کر امید بڑھی ہے انشا اللہ اسرائیل جلد نابود ہو گا ، عوام کی امنگیں اور امت کا دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑک رہا ہے، مسلم حکمران بھی غفلت سے جاگیں ،اس وقت مظلوم فلسطینی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا اور ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ آج دو قوتیں آمنے سامنے ہیں حق اور باطل ،آج ہر شہری فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گھر سے نکلا ہوا ہے ،یہ مسلمانوں اور پاکستانیوں کی آواز ہے ،انہوں نے کہاکہ فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، یہ انسانیت کا معاملہ ہے ،اگر امریکہ اسرائل کے ساتھ کھڑی ہے تو ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ؕ۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج یہ اعلان کرتا ہوں 19 نومبر کو اگلا ملین مارچ لاہور میں ہوگا ،جب تک اسرائل کا ظلم ختم نہیں ہوتا ہم احتجاج جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کے فضاوں میں غزہ کے شہدائوں کی خون کی خوشبوں محسوس کررہا ہوں، میرے سامنے مسجد کے موذن کی اذان ہے، موذن نے اعلان کیا کہ ہمارے بچے شہید ہوگئے ہیں میرے رب تو ہی بچا ہے، قبلہ اول کی کی آزادی کا جہاد عربوں کا مسئلہ نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے۔

سراج الحق نے سوال کیا کہ پاکستان کی حکومت سے پوچھتا ہوں ہمارے کارکنان پر جب لاٹھیاں برسا جارہی تھیںتوعین اسی وقت طیب اردوان ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے ہزاروں کے مجمعے کو لیڈ کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ کھانا پہنچانا ، ادویات پہنچانا یہ کام الخدمت فاؤنڈیشن کررہا ہے ایک ارب سے زیادہ امداد الخدمت فاؤنڈیشن اب تک فلسطین پہنچا چکا ہے، انہوں نے کہاکہ کاش ہمارے امت مسلمہ کے جرنیل قاہرہ میں ایک اجلاس کرتے پاکستان، سعودی عرب، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کا آرمی چیف اس میں شرکت کرتا۔