Homeتازہ ترینکھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، راشد لطیف کا انکشاف

کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، راشد لطیف کا انکشاف

راشد لطیف

کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، راشد لطیف کا انکشاف

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گذشتہ 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے تو کھلاڑی خاک کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج بھی کر رہے ہیں لیکن ذکا زشرف جواب نہیں دے رہے ہیں۔

ایک پروگرام میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم دو دن سے چیئرمین پی سی بی کو میسج کر رہے ہیں لیکن وہ رپلائی نہیں کررہے، سلمان نصیر اور عثمان والا کو کررہے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ اپنے کپتان بابراعظم کو رپلائی نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سب کے بعد آپ پریس ریلیز نکال رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو یہ کہا ہے کہ جو سینٹرل کنٹریکٹ سائن کیا ہے اسے ہم دوبارہ دیکھیں گے اور یہ سینٹرل کنٹریکٹ مانا نہیں جائے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کاکہنا تھا کہ پریس ریلیز کا اجرا پیشہ ورانہ طرز عمل نہیں ہے، ورلڈ کپ ہو یا دوطرفہ سیریز ایسی پریس ریلیز تو کبھی نکلنی ہی نہیں چاہیے، کیا یہ کہنے کی بات ہے کہ فینز اور سابق کھلاڑی ٹیم کو سپورٹ کریں، یہ کہنے کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس ریلیز آنے کا مطلب ہے کہ کوئی مسئلہ ہے، پھر آپ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ کپ کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے اگر بعد میں جائزہ لینا ہے تو ابھی کیوں بتا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر کو مکمل فری ہینڈ دیا ہے اور وہ ان کی مرضی کے مطابق ٹیم بنانے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں بنے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا تھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں فیصلے ورلڈ کپ 2023 کی پرفارمنس کی روشنی میں کرے گا۔

خیال رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان ایک عرصے سے تناؤ چل رہا ہے جہاں کھلاڑی اور بورڈ کے درمیان معاوضوں سمیت مختلف امور پر اختلاف پایا جاتا تھا۔

سینٹرل کنٹریکٹ پر معاملات طے نہ ہونے کیوجہ سے کھلاڑیوں کی کئی ماہ سے تنخواہ بھی التوا کا شکار تھی تاہم ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی روانگی سے قبل پی سی بی نے 25 کھلاڑیوں کو تین سال کے لیے کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم ایک ماہ قبل سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے باوجود ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

Share With:
Rate This Article