مصر: ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 35 افراد ہلاک
Image
قاہرہ: (سنو نیوز) مصر کے ہائی وے پر خوفناک حادثے میں 35 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں، مسافر بس شدید دھند کے باعث ہائی وے پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا ئی جس کے بعد دیگر گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہفتے کے روز مصر کے گورنریٹ بہیرا کے ہائی وے پر پیش آیا۔ انتظامیہ کیجانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جانب رواں دواں تھی کہ صبح کے وقت شدید دھند کے باعث ہائی پر کھڑی ایک گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد دیکھتے دیکھتے دیگر گاڑیاں بھی پہلے بس اور پھر ایک دوسرے میں جاگھسیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تصادم میں 29 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک بس سمیت 6 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔ مصر کی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 60 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ مصری صدر سیسی نے مصر سے غزہ تک رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے کہا ہے کہ مصر نے فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے غزہ کی پٹی کے ساتھ اپنی سرحدی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسرائیل کے 8 گھنٹے سے بھی کم کے دورے کے بعد واپس امریکہ روانگی کے وقت صدر جوبائیڈن نے فون پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ کے لیے امداد پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی امداد: مصر نے رفاہ کا بارڈر کھول دیا بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر سیسی نے مصر سے غزہ تک رفح کراسنگ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ انسانی امداد لے جانے والے تقریباً 20 ٹرکوں کو پٹی میں جانے کی اجازت دی جا سکے جہاں اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی اور فضائی حملوں کے بعد لوگوں کو خوراک، پانی، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ صدر بائیڈن نے امداد کی فراہمی کی کوئی ٹائم لائن نہیں دی لیکن امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ سڑک کی مرمت کے بعد آنے والے دنوں میں ہوگا۔ تنازعے کے غزہ سے باہر پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر صدر بائیڈن نے عرب رہنماؤں سے ملاقات کا منصوبہ بنایا تھا لیکن غزہ کے ہسپتال پر حملے کے بعد عرب ممالک نے ان سے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی۔