کینیڈا: گرونانک سکھ گرودوارہ میں آج خالصتان کیلئے ریفرنڈم ہوگا
Image
کینیڈا :(سنو نیوز) کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گرودوارہ میں آج خالصتان کیلئے ریفرنڈم ہوگا، ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ گرونانک سکھ گرودوارہ کے باہر مودی سرکار کے ایجنٹوں نے خالصتان تحریک کے اہم رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو گولیاں مار کرقتل کیا تھا۔ کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے خالصتان تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے، ہردیپ سنگھ نجر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، ہر د یپ سنگھ نجر کا قتل بھارت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی گرمیت سنگھ طور کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بھارت ان کو بھی قتل کرنا چاہتا ہے،گرو نانک سکھ گوردوارہ برٹش کولمبیا سرے کے سیکرٹری نے مزید انکشاف کیا کہ کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ بھارتی سفارت کار اور انٹیلی جنس کے ایجنٹ انھیں مارنا چاہتےہیں۔ کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل میں ملوث بھارتی اہلکاروں کے پوسٹر گوردواروں کے باہر چسپاں کر دئیے ہیں،بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے سکھ خوفزدہ ہونے والے نہیں۔ خیال رہے کہ کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم سے ایک دن قبل بھارت کے خلاف ریلی نکالی گئی،ریلی میں شرکاء کا ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا تھا،ریلی کے شرکاء نے دو کلو میٹر تک مارچ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل بارے امریکی میڈیا کا بڑا دعویٰ آج ہونے والے ریفرنڈم میں کئی ہزار سکھوں کی شرکت متوقع ہے ، برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گردوارہ میں تین ماہ قبل ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ دیا تھا،شرکائے ریلی نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھایا رکھے تھے۔ آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی،کینیڈا آزاد خالصتان کے نعروں سے گھونج اٹھا،دلی بنے کا خالصہ، لے کے رہیں گے خالصہ، خالصتان ریلی میں سکھوں نے فلک شگاف نعرے لگائے۔ لے کے رہیں خالصتان، پنجاب بنے گا خالصتان، نجر تیری سوچ پہ پہرہ دیں گے ٹھوک کے۔ ہردیپ نجر تیرا قاتل کون ہندوستان ہندوستان۔