Homeتازہ ترینقومی کرکٹ ٹیم کلکتہ پہنچ گئی، پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

قومی کرکٹ ٹیم کلکتہ پہنچ گئی، پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

قومی کرکٹ ٹیم

قومی کرکٹ ٹیم کلکتہ پہنچ گئی، پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی

کلکتہ :(سنو نیوز) قومی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے چنئی سے کلکتہ پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم آج بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، قومی ٹیم کو ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے اپنے چھ میچز میں سے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقا نے 271 رنز کا ہدف 47 اوور میں حاصل کیا تھا مارکرم 91 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقا کیجانب سے اننگز کا آغاز کپتان بوویما اور کونٹن ڈی کوک نے کیا، کوئنٹن ڈی کوک نے شاہین کو پہلے اوور میں 4 چوکے لگائے تاہم اگلے اوور میں وہ ان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔ کپتان بووما نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔جنوبی افریفا کی جانب سے مارکرم نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،پاکستانی بائولنگ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے افریقی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھلائی تاہم رنز کم ہونے کی بنا پر پروٹیز فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے 3 جب کہ محمد وسیم،حارث روف اور اسامہ میر نے 2 2 وکٹیں حاصل کی۔

بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔

امام الحق بھی مہمان ثابت ہوئے، وہ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر قدم نہ جما سکے انہوں نے 18 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا مگر وہ کپتان بابر اعظم کیساتھ بڑی شرکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے۔ وہ 27 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ انہیں کوٹیزی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کا ایک اور اپ سیٹ، بنگلادیش کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں شکست

افتخار احمد 31 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقی باؤلر شمسی نے ان کا شکار کیا۔ کپتان بابر اعظم نے ٹیم کو کچھ سہارا دیا، وہ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد جنوبی افریقی باؤلر شمسی کی گیند پر وکٹ کپیر کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد 21 رنز پر شمسی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

سعود شکیل اور شاداب خان کی جانب سے شاندار پارٹنرشپ قائم کی گئی تاہم شاداب خان 43 جب کہ سعود شکیل کیرئیر کی تیسری نصف سنچری بنانے کے بعد 52 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔محمد نواز 24،شاہین آفریدی 2 جب کہ وسیم جونئیر 7 رنز پر آئوٹ ہوئے۔

تبریز شمسی نے 4 ،جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کی،لنگی نگیڑی ا جبکہ کوٹزی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، حسن علی کی جگہ وسیم جونیر اور اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Share With:
Rate This Article