12 April 2024

Homeتازہ ترینایلون مسک کا غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنیکا اعلان

ایلون مسک کا غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنیکا اعلان

ایلون مسک

ایلون مسک کا غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنیکا اعلان

کیلیفورنیا:(سنو نیوز) ایلون مسک نے غزہ کو سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ گذشتہ رات اسرائیل کی غزہ پر بدترین بمباری سےمواصلاتی نظام مکمل تباہ ہو گیاجس سے غزہ کا انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ غزہ میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں کو سٹار لنک کے ذریعے انٹرنیٹ کی سروس فراہم کی جائے گی۔

ایلون مسک کا یہ بیان ایک امریکی خاتون رکن کانگریس الیگزینڈرا کارٹیز کی ایکس پر کی گئی پوسٹ پر آیا۔

اس سے قبل برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زملط نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ ‘میں غزہ میں موجود اپنے خاندان سے کئی گھنٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن کامیابی نہیں مل رہی، تمام مواصلات اور انٹرنیٹ منقطع ہے۔

اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں اور غزہ کو ہوا، زمین اور سمندری راستے سے تباہ کیا جا رہا ہے، عالمی برادری کی جانب سے اور کتنے معصوم بچوں، والدین اور بزرگوں کے قتل کے بعد کوئی اقدام کیا جائےگا؟۔

خیال رہے کہ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی بمباری سے آخری بچنے والی انٹرنیشنل کیبل بھی تباہ ہوگئی ہے جسکی وجہ سے غزہ کا رابطہ دنیا سے کٹ گیا ہے، غزہ میں انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع ہونے کے باعث امدادی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں۔

Share With:
Rate This Article