سہ فریقی ٹی 20 سیریز: تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
10/29/2023 4:16
لاہور:(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کرکٹ ٹیم سہ فریقی ٹی 20 سیریز اور پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی ہے۔
سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز ویمن اے ہوگی جبکہ دورے میں تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم ایک سہ فریقی سیریز اور پاکستان ویمن اے ٹیم کیساتھ ٹی 20سیریز کھیلے گی۔
تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کل بروز پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریگی، پی سی بی ٹریننگ اور پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کریگا۔
سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے میچز 3، 4 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان ویمن اے اور ویسٹ انڈیز ویمن اے کے درمیان 3 نومبر کولاہور میں کھیلا جائیگا۔ چار نومبر کو دوسرا ٹی 20 میچ ویسٹ انڈیز ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ 5 نومبر کو تیسرے ٹی 20 میں پاکستان ویمن اے ٹیم، تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیم کے درمیان سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا چوتھا اور فائنل ٹی 20 میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 9 نومبر کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔ بعد ازاں پاکستان ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ کے درمیان ٹی 20 سیریز کھیلی جائیگی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 11 نومبر کو سیریز کے دوسرے میچ کیلئے پاکستان ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 28, 2023
دورے میں تھائی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹیم ایک سہ فریقی سیریز اور پاکستان ویمنز اے بمقابلہ تھا ئی لینڈ ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز اے کی ہوگی۔… pic.twitter.com/p3SLojK7BB
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage