بھارتی میڈیا نے اداکارہ دنا نیر مبین کی شادی کروادی
Image

کراچی :(ویب ڈیسک )اداکارہ دنانیرمبین کے ڈرامے کی ایک جھلک سے دھوکہ کھاکر بھارتی میڈیا نے ان کی شادی کی خبریں چلادی، تاہم اداکارہ کی جانب سے وضاحت جاری کرنے پر بھارتی انسٹا اکائونٹ نے تصحیح کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل دنانیر نے نجی ٹی وی پر نشر اپنے ڈرامے کی آخری قسط کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں جس کے کیپشن میں واضح طور پر ڈرامے کے حوالے سے ذکر کیا گیا تھا، تصاویر میں دنانیر دلہن جب کہ ساتھی اداکار خوشال خان دلہا بنے بیٹھے تھے۔

واضح کیپشن ہونے کے باوجود بھارتی سوشل میڈیا کے معروف شوبز کے پیجزکی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب کرنے کے لیے دنانیر کی شادی کی خبر لگا دی،ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ چند بھارتی نیوز کی ویب سائٹس پر بھی اداکارہ کی شادی کی خبر لگائی گئی جسے بعدازاں ہٹا دیا گیا۔

اداکارہ نےسوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبروں پر بھارتی شوبز کے انسٹاگرام اکائونٹ پر پر جاکر کمنٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ میری شادی نہیں ہوئی، یہ میرے ڈرامے کا سین تھا۔