ڈرامہ سیریز “فرینڈز “کے معروف اداکار انتقال کرگئے
Image

لاس اینجلس :(ویب ڈیسک ) مقبول ترین غیر ملکی ڈرامہ سیریز "فرینڈز "کے مقبول ترین اداکارمیتھیو پیری 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ اپنے باتھ ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ اداکار کی موت طبعی ہوئی،ا ن کے ساتھ کسی قسم کی ہاتھا پائی اور مزاحمت کے شواہد نہیں ملے،باتھ ٹب میں لیٹے ہوئے ان کی طبعیت اچانک خراب ہوئی جس کے باعث ان کی جان نکل گئی۔

میتھیو پیری کی وجہ شہرت ڈرامہ سیریز فرینڈز تھی جس میں انکا چینڈلر بنگ کا کردار ہر کسی کا پسندیدہ تھا،فرینڈز سیریل دیکھنے والوں میں اس قدر مقبول تھا کہ1994 سے 2004 تک اس سیریل کے 10 سیزن نشر کیے گئے۔میتھیو پیری اس سیریز کے مرکزی کرداروں میں سےایک تھے ،انہیں اس سیریز کی وجہ سے اپنے اصل نام کی بجائے چینڈلربنگ کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا تھا۔

شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے میتھیوپیری شراب نوشی سمیت دیگر برائیوں کی جانب مائل ہوگئی جس کے باعث ان کی طبعیت خراب رہنا شروع ہوگئی،2018 میں شراب نوشی کی زیادتی کے باعث ان کی آنت پھٹ گئی تھی ۔

آنت پھٹ جانے کے باعث میتھیو پیری 9 ماہ تک اسپتال داخل رہے تھے،وہ 2 ہفتے تک کومے میں بھی رہے ،ڈاکٹرز نے ان کے اہلخانہ کو بتا دیا تھا کہ میتھیو کے زندہ رہنے کے چانسز 2 فیصد سے بھی بہت کم ہیں ،انہیں اس دوران بہت سی سرجریز سے گزرنا پڑاتاہم وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔