فائیو سائیڈ ایشیاءکپ:پاکستان کے ہاتھوں جاپان کو 26 گول سے شکست
Image

صلالہ:(ویب ڈیسک) فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، پہلے میچ میں جاپان کوایک کے مقابلہ میں 26 گول سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف 26 گول اسکور کیے،پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی فتح کو یقینی بنایا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف 8 گول اسکور کرکے مین آف دی میچ قرار پائے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑی ارشد لیاقت نے 5، زکریا حیات اور محمد عبداللہ نے تین، تین گول جبکہ عبدالرحمٰن، عبدالوہاب، مرتضیٰ یعقوب نے 2،2 اور احتشام اسلم نے ایک گول اسکور کیا۔ جاپان کی جانب سے واحد گول ٹینی ناؤٹکا نے اسکور کیا۔

عمان میں کھیلے جانے والے فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چین، قازقستان، ملائیشیا اورعمان شامل ہے۔