ایشیاکپ 2023ء:نیپال کے خلاف میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان
Image

ملتان :(سنونیوز)ایشیا کپ 2023ء کا کل سے آغاز ہونے جارہا ہے،ایونٹ کا پہلا میچ نیپال اورپاکستان کے مابین کھیلا جائے گا،پہلے میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسکواڈ کپتان بابراعظم،نائب کپتان شاداب خان،فخرزمان،امام الحق،سلمان علی آغا،افتخار احمد،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد نواز،نسیم شاہ،شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف پر مشتمل ہے۔

ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا،ایونٹ کے کچھ میچز پاکستان جب کہ بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

ایشیا کپ کھیلنے کے لیے افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔