Homeکھیلملتان سلطانز کیلئے بڑا اعزاز، حجاب زاہد کم عمر ترین جنرل مینیجر مقرر

ملتان سلطانز کیلئے بڑا اعزاز، حجاب زاہد کم عمر ترین جنرل مینیجر مقرر

hijab zahib

ملتان سلطانز کیلئے بڑا اعزاز، حجاب زاہد کم عمر ترین جنرل مینیجر مقرر

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، ملتان سلطانز اپنی ٹیم میں بہت سی بہترین خوبیوں کیوجہ سے سرخیوں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم کیلئے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی خاتون جی ایم (جنرل مینیجر) مقرر کی ہے، 28 سالہ حجاب زاہد فرنچائز کی تاریخ کی سب سے کم عمر جی ایم بھی ہیں ۔

جہانگیر ترین کے بیٹے اور ملتان سلطان فرنچائز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس ) پر حجاب زاہد کو بطور خاتون جی ایم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

علی ترین نے کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کو بتایا کہ حجاب زاہد پی ایس ایل کی تمام فرنچائزوں میں سے سب سے زیادہ اہل جی ایم (جنرل مینیجر) ہیں۔

علی ترین نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں انتظامی کردار میں ایک خاتون کو رکھنے کے بارے میں بہت سی بات چیت اور ورکشاپس ہوں گی جب کہ لوگ پاکستان میں کارپوریٹ دنیا میں خواتین کو اس طرح کے عہدوں پر رکھنے کے عادی ہیں لیکن کھیل کی دنیا میں یہ بات کم ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل کے آغاز سے قبل 3 خواتین کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور اس بات پر روز دیا کہ فرنچائز میں صنفی مساوات قائم کریں گے۔

علی ترین کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم لوگوں کو بطور تجزیہ کار، پیش کنندہ، میڈیا مینیجر تربیت دینا چاہتے ہیں، یہ بہت سی خواتین کے لیے دروازے کھول دے گا،ہم امید کرتے ہیں کہ حجاب زاہد ہماری ٹیم کو بہت اوپر لے کر جائیں گی۔

یاد رہے کہ علی ترین 2021 تک اپنے چچا عالمگیر ترین کے ساتھ ملتان سلطانز فرنچائز کے شریک مالک تھے تاہم اب وہ جولائی میں اپنے چچا کی موت کے بعد ٹیم کا مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔

اس موقع پر حجاب زاہد کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے طور پر اختیار کا دعویٰ کرنا بہت مشکل ہے،ثقافتی طور پر مردوں کے لیے عورت سے ہدایات لینا مشکل ہوتاہے، ہمارے پاس اس صنعت میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں خواتین کے ساتھ اپنی کسی غلطی کے بغیر بات چیت نہیں کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Multan Sultans (@multansultans)

واضح رہے کہ حجاب زاہد بطور ملتان سلطانز کی پہلی خاتون جنرل مینیجر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، 28 سالہ حجاب زاہد فرنچائز کی تاریخ کی سب سے کم عمر جی ایم ہیں، وہ دنیا کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز کی سربراہ مقرر ہونے والی واحد خواتین میں سے ایک ہیں۔

حجاب زاہد اس وقت گراس روٹس کرکٹ کی ڈائریکٹر ہیں،اس عہدے پر وہ سال کے آغاز سے ہی فائز ہیں، وہ ملتان سلطانز میں سبکدوش ہونے والے جی ایم حیدر اظہر کی جگہ لے رہی ہیں۔

حجاب زاہد نے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر سے پروجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا مینیجر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

Share With:
Rate This Article