محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Image
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چیمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 37، سٹی 27 ملی میٹر) میں ریکارڈ کی گئی۔ بنوں میں 10، مردان میں 07، دیر میں (بالائی) 04، کالام میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب کے علاقوں لیہ میں 33، جوہر آباد 20، نارووال 19، نور پور تھل 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، جھنگ 03، بھکر، مری 02،گوجرانوالہ ، گجرات، قصور، کوٹ ادو، اوکاڑہ، سرگودھا، سیالکوٹ 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان کے علاقے بگروٹ میں 15، گلگت 02 اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز دالبندین 42، دادو، خیرپور اور شہید بینظیرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔