لسبیلہ: بیلہ کے علاقے کونانا پیر میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی
Image

لسبیلہ:(سنونیوز)بیلہ کے علاقے کونا ناپر میں گیسٹرو کی وباءپھوٹ پڑی،وبا پھیلنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 37 افراد متاثر ہوئے۔

ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچی شامل ہے،گیسٹرو سے متاثر37 افراد زیر علاج ہیں،زیر علاج مریضوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ڈی ایچ او لسبیلہ کے مطابق گیسٹرو سے متاثرہ مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ گیسٹرو کی وباء پر مکمل طور پر قابو پانے تک ٹیمیں متاثرہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ موجود رہیں گی۔

واضح رہے بلوچستان میں آنے والے سیلاب کے باعث معومالات زندگی بہتر نہیں ہوسکی ہے،بلوچستان کے بہت سے علاقے سیلاب کی وجہ سے زیرآب ہیں جس کے باعث مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کے باعث گیسٹرو سمیت کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage