نئی پالیسی 2023 ء کے مطابق “ب فارم” بنوانے کا طریقہ
Image

لاہور: (سنو ڈیجیٹل) اگر آپ اپنے بچوں کا "ب فارم" بنوانا چاہ رہے ہیں اور آپ کو نہیں پتہ کہ آپ کو کون سے ڈاکومنٹس چاہیں تو پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیونکہ" سنو گائیڈ ٹو لائف" میں آپ کو ایسے تمام مسائل کا حل دیا جائے گا۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ نادرا کا ب فارم بنوانے کے لیے کون کون سے ڈاکومنٹس چاہیے ہونگے ان میں سب سے پہلے :

1:جب ا ٓپ کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو آپ کو مطلقہ علاقہ کی یونین کونسل میں جا کر اس کا برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانا ہوتا ہے جس کو پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی کہتے ہیں ۔ سب سے پہلے آپ کو یہ چاہیے ہوگا، وہ لے کر آپ نادرا کے آفس جائیں گے۔

2: والدین یا جو بھی آپ کا سرپرست ہے ، اس کا قومی شناختی کارڈ اور اس کی موجودگی بھی ضروری ہے، یعنی وہ بھی نادرا کے آفس آپ کے ساتھ جائیں گے۔

3:اس کے بعد آپ کے والدین یا جو بھی آپ کا سرپرست ہے اس کی بائیو میٹرک تصدیق ہوگی۔

4 : نادرا اہلکار آپ کو ایک فارم دے گا جو کہ آپ غور سے پڑھیں گے اور تصدیق کروا کے یعنی سائن کرکے آپ کو جمع کروا دیں گے۔

5:فارم جمع کروانے کے بعد وہ آپ کو ایک ٹوکن دیں گے اور آپ فیس جمع کروا دیں گے۔

6 :نارملی فیس 50 روپے ہے جس میں پانچ سے دس دن کے اندر آپ کا ب فارم آ جاتا ہے۔

7: لیکن اگر آپ ارجنٹ بنوانا چاہتے ہیں تو اس کی فیس 500 روپے ہے جو آپ کو ایک سے دو دن میں مل جائے گا۔ یہ سارا پروسیجر ہے جس کے ذریعے آپ ب فارم با آسانی بنوا سکتے ہیں ۔