شہری شناختی کارڈ میں اپنا نام تبدیل کیسے کروا سکتے ہیں؟
Image

لاہور: (سنو ڈیجیٹل) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی بہت سی نئی آنے والی پالیسیوں سے ہم میں سے بہت سے لوگ واقف نہیں ہیں، ان میں ایک یہ ہےکہ کوئی بھی شہری شناختی کارڈ پر اپنا نام تبدیل کروا سکتا ہے ۔ اگر آپ اس سے لاعلم ہیں تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔

مثال کے طور پر اگر کوئی خاتون اقرا آغا سے اپنا فائقہ عامر کروانا چاہتی ہے تو اس کے لیے کچھ دستاویزات ضروری ہیں۔ سب سے پہلے تو پریسنس آف ایپلیکنٹ یعنی نادرا کے آفس ایپلیکنٹ خود جائے گا۔

ایک ایفی ڈیویٹ ہوگا جس کا سیمپل نادرا آفس سے مل جائے گا، وہ آپ نےفل کر کے اوتھ کمشنر نے ٹیسٹ کروانا ہے اور نادرا آفس جمع کروانا ہے۔ لیکن اگر آپ کا تعلق کسی اور مذہب سے تھا اور آپ مسلمان ہونے کے بعد اپنا نام تبدیل کروانا چاہتے ہیں تو آپ کو دار الافتا کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

اور سب سے ضروری والدین یا بہن بھائی کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن ہوگی۔ ان میں سے کسی ایک کو نادرا کے آفس آپ کے ساتھ جانا ہوگا اور اگر ان میں سے کوئی بھی نہیں ہے ، یعنی ا ن کی وفات ہو چکی ہے تو آپ کو اپنا فارم باہر سے تصدیق کروانا ہوگا۔

یہ سارا پروسیس ہے جس کے ذریعے آپ اپنا نام مکمل تبدیل کروا سکتے ہیں، لیکن اگر آپ نے اپنے نام میں مائنر چینج کروانا ہے جیسے اگر نام غلط لکھا گیا ہے تو اس کے لیے آپ کو اتنے ڈاکومینٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ تدا بیر ایسی ہیں جس کا آپ کو پہلے سے علم ہونا ضروری ہے تاکہ آپ غلطی کی کوئی گنجائش نہ چھوڑیں۔ اس میں سب سے پہلے یہ ہے کہ آپ آئی ڈی کارڈ پر نام صرف ایک بار ہی تبدیل کروا سکتے ہیں ۔ اگر آپ نے ایک بار نام تبدیل کروا لیا ہے تو دوبارہ آپ پرانے نام پر نہیں جا سکتے۔

لیکن خواتین اپنے شوہر کا نام لکھوا سکتی ہیں اور اگر خدانخواستہ اگر سیپریشن ہوگئی ہے تو وہ واپس اپنا نام تبدیل کروا سکتی ہیں۔ اس میں خیال رکھنے والی بات یہ بھی ہے کہ اگر گھر کا سربراہ اپنا نام تبدیل کرواتا ہے تو اس سے لنکڈ باقی لوگوں کو بھی اپنا نام تبدیل کروا لینا چاہیے۔