Homeانٹرٹینمنٹبھارتی گلوکار ارمان ملک نے بلاگر آشنا شروف سے منگنی کرلی

بھارتی گلوکار ارمان ملک نے بلاگر آشنا شروف سے منگنی کرلی

arman-malik

بھارتی گلوکار ارمان ملک نے بلاگر آشنا شروف سے منگنی کرلی

ممبئی:(ویب ڈیسک) انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے نامور مشہور و معروف گلوکار ارمان ملک نے اپنی دوست اور دیرینہ ساتھی آشنا شروف سے منگنی کرلی جسکی تصاویر گلوکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

ارمان ملک کی طرف سے منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری کی گئیں جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اور آشنا اب زندگی بھر کیلئے ایک دوسرے کے ہوگئے ہیں۔

آشنا شروف معروف فیشن ڈیزائنر اور بیوٹی بلاگر ہیں، وہ ایک یوٹیوبر بھی ہیں اور ایک یو ٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں، انہوں نے 2023 کی بھارتی بلاگر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

بھارتی اداکارہ ارمان کی منگنی پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر اداکار ورون دھون اور ٹائیگر شروف سمیت دیگر بھارتی اداکاروں نے بھی مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ ارمان ملک نے کئی بھارتی گانوں کا ریمیک گایا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی گانے بھی گائے ہیں۔

Share With:
Rate This Article