سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجراس لیے منصوبے کے خلاف سازشیں ہوئی:احسن اقبال
Image

لاہور:(سنونیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے، سی پیک کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے،مشکلات سے نکلنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ترقیاتی بجٹ کی مد میں 5 ہزار ار ب حکومت کی جیب میں جاتے ہیں،دفاع،ڈویلپمنٹ اور سبسڈیز کے لیے ادھار لینا پڑتا ہے،نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایاجاسکتا،ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس لیے اس منصوبے کے خلاف سازشیں ہوئی،سی پیک کو کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،کوشش کی گئی کے پی اور بلوچستان کو سی پیک کے خلاف کھڑا کردو،سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر سطح پر اقدامات کیے،ہم نے سی پیک میں کمیونیکیشن سیل بنوایا۔

وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنا شروع کردئیے تھے،بدقسمتی سے سابقہ حکومت کے نامناسب رویہ کے باعث سرمایہ کار واپس چلے گئے،ہمیں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا،بیرونی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دورکرنا ہوگا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage