پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی وکٹ گرا دی
Image
کراچی: (سنو نیوز) پی ایس 112 سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتکابات میں حصہ لینے والے امتیاز شاہ اور پی ٹی آئی کیماڑی ٹاؤن کے طارق برکی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی گہما گہمی کا آغاز ہوچکا ہے، پیپلزپارٹی میں لوگ جوک در جوک شامل ہو رہے ہیں، امان شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا، ہمیں وہ لوگ چاہئیں جو اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ ہوں۔ قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ لیڈرز کے معاملے میں پیپلز پارٹی خود کفیل ہے، امان شاہ سلطان آباد کے یوسی چیئرمین افسر خٹک کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی سے یہ لوگ 9 مئی سے پہلے الگ ہوئے تھے، متیاز شاہ ایم کیو ایم میں تھے۔ پیپلزپارٹی رہنما لیاقت آسکانی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملکر ملک کی خدمت کرنی ہے، مختلف جماعتوں سے شمولیتوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا، ضلع کیماڑی سے بہت سارے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔ سلطان آباد سے یوسی چیئرمین افسر خان نے کہا کہ 23 سال سے سیاست میں ہوں، کافی عرصہ پہلے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا، پیپلز پارٹی کے لوگ ہر وقت عوام کے ساتھ رہتے ہیں، آج پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ محمد ابرار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں وائس چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لیا، ہم اپنے علاقے کے عوام کی مشاورت کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں، کل جلسے میں ہمارے سیکڑوں ساتھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر طارق برکی کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں، وائس چیئرمین سلطان آباد رہ چکا ہوں، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ امتیاز اکبر نے کہا کہ لیاقت آسکانی کا پی ایس 112 پر مقابلہ کیا، لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ایس پی پھر ایم کیو ایم میں چلی گئی، ہم ایم کیو ایم میں تین ماہ تک رہے، لسانی سیاست چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں 200 ساتھیوں کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔